Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mohiuddin Ghazi's Photo'

محی الدین غازی

دلی, انڈیا

جماعتِ اسلامی ہند کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور مرکزی سیکرٹری ہیں۔

جماعتِ اسلامی ہند کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور مرکزی سیکرٹری ہیں۔

محی الدین غازی کا تعارف

ڈاکٹر محی الدین غازی ہندوستان کے معروف اسلامی عالم، محقق، مصنف اور صحافی ہیں۔ ان کا تعلق ایک علمی و دینی خانوادے سے ہے اور وہ معروف مفسرِ قرآن مولانا عنایت اللہ اسد سبحانی کے فرزند ہیں۔ ان کی علمی و فکری سرگرمیوں کا مرکز متحدہ عرب امارات، كیرلا اور دہلی رہا ہے۔ وہ دارالشریعہ دبئی سے بطور ہیڈ آف ریسرچ طویل عرصے تک وابستہ رہے۔ اسلامی یونیورسٹی شانتاپورم سے بطور ڈین فیکلٹی آف قرآن وابستہ رہے۔ اردو تراجم قرآن کے جائزے پر ان کی 126 قسطیں الشریعہ میگزین میں شائع ہوئیں۔ وہ دہلی سے شائع ہونے والے معروف ماہنامہ ’’زندگی نو‘‘ کے مدیر ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف علمی و فکری جرائد میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ ان کی متعدد علمی و فکری کتابیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں، جن میں ’’رہنمائے ترجمہ قرآن’’، "نماز کے اختلافات اور ان کا آسان حل‘‘, "مسلم خواتین اور ایکٹیوزم کی راہیں" اور ’’تحریک سے محبت‘‘ قابلِ ذکر ہیں۔ان کے مشہور تراجم میں "اسلامی تمدن میں آئینی بحران" شامل ہے۔وہ جماعتِ اسلامی ہند کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن، مرکزی سیکرٹری، نیز تصنیفی اکیڈمی کے سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس تعارف کا ہندی اور انگریزی بنا دیں اور یک سطری تعارف بھی ساتھ میں لکھ دیں۔


موضوعات

Recitation

بولیے