راہل جھا کے اشعار
کچھ اس ادا سے محبت شناس ہونا ہے
خوشی کے باب میں مجھ کو اداس ہونا ہے
یہ عاشقی ترے بس کی نہیں سو رہنے دے
کہ تیرا کام تو بس نا سپاس ہونا ہے
-
موضوع : عاشق
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
تمہاری گفتگو سے بھی عزیز ہے مجھ کو
اکیلے بیٹھنا اور خود پہ تبصرہ کرنا
ازل سے میری حفاظت کا فرض ہے ان پر
سبھی دکھوں کو میرے آس پاس ہونا ہے
-
موضوع : ازل
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ