- کتاب فہرست 180335
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ914 تعلیم341 مضامين و خاكه1362 قصہ / داستان1564 صحت104 تاریخ3264طنز و مزاح595 صحافت200 زبان و ادب1681 خطوط729
طرز زندگی30 طب972 تحریکات268 ناول4267 سیاسی350 مذہبیات4765 تحقیق و تنقید6483افسانہ2661 خاکے/ قلمی چہرے233 سماجی مسائل109 تصوف2005نصابی کتاب425 ترجمہ4200خواتین کی تحریریں5758-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1250
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد56
- مزاحیہ31
- انتخاب1576
- کہہ مکرنی6
- کلیات567
- ماہیہ20
- مجموعہ4859
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت586
- نظم1201
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
ریاض توحیدی کا تعارف
شناخت: افسانہ نگار اور ناقد
ریاض توحیدی کشمیری (اصل نام: ریاض احمد بٹ) یکم دسمبر 1973ء کو ضلع کپواڑہ (جموں و کشمیر) کے علاقے راجوار، وزری پورہ، تحصیل ہندوارہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول وزری پورہ اور بارہویں تک کی تعلیم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ہندوارہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج ہندوارہ سے بی اے کیا اور کشمیر یونیورسٹی سے 2001ء میں ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اسی جامعہ کے اقبال انسٹی ٹیوٹ سے 2004ء میں اقبالیات میں ایم فل اور 2007ء میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔
ریاض توحیدی کا شمار جموں و کشمیر کی معاصر اردو ادبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے افسانہ نگاری، تنقید اور اقبالیات میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی تحریروں میں انسانی نفسیات، سماجی حقیقتوں، ثقافتی تنوع اور اخلاقی و فکری مسائل کا گہرا شعور نمایاں ہے، جس نے انہیں ادبی حلقوں میں ایک منفرد شناخت عطا کی ہے۔
ان کے باقاعدہ ادبی سفر کا آغاز 2002ء میں مضمون 'ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم بحیثیت اقبال شناس' سے ہوا، جو اردو اکادمی دہلی کے ماہنامہ "ایوانِ اردو" میں شائع ہوا۔ اس کے بعد سے ان کے متعدد مضامین اور افسانے مختلف ادبی رسائل و جرائد میں چھپ چکے ہیں۔ ان کی تصانیف میں افسانوی مجموعہ "کالے دیوؤں کا سایہ"، افسانوی تجزیوں پر مبنی "معاصر اردو افسانہ: تفہیم و تجزیہ"، نیز "جہانِ فسانہ" اور "جہانِ اقبال" وغیرہ شامل ہیں۔ افسانوی ادب، افسانوی تنقید اور اقبالیات کے میدان میں ان کی خدمات کو علمی و ادبی حلقوں میں اہمیت سے دیکھا جاتا ہے۔
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
