Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Shamsur Rahman Faruqi's Photo'

شمس الرحمن فاروقی

1935 - 2020 | الہٰ آباد, انڈیا

شاعر، فکشن نگار اورایک نمایاں اردو تنقید نگار

شاعر، فکشن نگار اورایک نمایاں اردو تنقید نگار

شمس الرحمن فاروقی کے اقوال

576
Favorite

باعتبار

اپنے ہم عصروں میں مجھے وہی لوگ زیادہ اچھے لگے جن کے لیے ادب سازشوں کا کھیل نہیں بلکہ زندگی سے بھی ماورا ایک حقیقت ہے۔

ادب میں یہ کوئی شرط نہیں ہے کہ محسوس کی ہوئی باتیں ہی لکھی جائیں۔ ادب تو زبان کا معاملہ ہے۔ زبان میں جو اظہار ممکن ہے وہ ادب کا اظہار ہو سکتا ہے۔

دنیا کی نگاہوں میں تو میری پہچان ایسے نقاد کی ہے جس نے ادب کے ہر میدان میں تنقید کا حق ادا کیا ہے لیکن جس کے خیالات نے لوگوں کو گمراہ بھی کیا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ دنیا جسے گمراہی قرار دیتی ہے میں اسے راہ مستقیم سمجھتا ہوں۔

ادب کے بارے میں بنیادی سوالات اٹھانا اور منطقی ربط کے ساتھ ان کا جواب دینا نقاد کا پہلا کام ہونا چاہیے۔

فکشن نگار کی حیثیت سے میرا اپنا تجربہ بھی یہی ہے کہ میں اپنے کردار یا وقوعے کو جیسا بنانا چاہتا ہوں، ہمیشہ ویسا بنتا نہیں ہے۔ میرے سامنے سامع بھی نہیں ہے جس کے دباؤ کے تحت میں کردار اور واقعے کو آزاد نہ ہونے دوں۔ اس طرح متضاد سی صورت حال بنتی ہے کہ میں اپنے فکشن کا خالق ہوں بھی اور نہیں بھی ہوں۔۔۔

اردو ایک چھوٹی زبان ہے اور عمر بھی اس کی بہت کم ہے۔ اس کے بولنے والوں کی کوئی سیاسی قوت بھی نہیں ہے۔ جیسی کہ عربی بولنے والوں کی ہے۔ لیکن پھر بھی اردو اس وقت دنیا کی چند ایک زبانوں میں سے ایک ہے جو حقیقی طور پر بین الاقوامی ہیں۔

فن پارے کی کوئی تعبیر حتمی اور آخری نہیں ہوتی، لہٰذا کوئی تنقید حرف آخر نہیں ہو سکتی۔

ترقی پسندوں نے غزل کو سامراجی نظام کی یادگار کہہ کر اس لئے برادری سے باہر کرنے کی کوشش کی کہ انہیں خوف تھا کہ اگر اس سخت جان لونڈیا کو گھر میں گھسنے دیا گیا تو اچھا نہ ہوگا۔

ہندوستان کے بغیر اور ہندوستان کے باہر میرا کوئی وجود نہیں۔

رسم الخط وہ چیز ہوتی ہے جو آسانی یا کسی اور وجہ سے مروج ہونے کی بنا پر adopt کر لیا جاتا ہے۔ زبان کی جان اس میں نہیں ہوتی۔

اعلیٰ درجے کے لغات کے بغیر زبان کی بنیادیں مضبوط نہیں ہوتیں۔

جو لوگ کہتے ہیں شمس الرحمن فاروقی سماجی عناصر اور سماجی شعور کے عناصر کو ادب سے خارج کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں نے در اصل مجھے پڑھا ہی نہیں ہے۔ کیونکہ میں تو ہمیشہ سے یہ کہتا چلا آرہا ہوں کہ میں تو ادب کی خود مختاری اور ادیب کی آزادی کا قائل ہوں۔ جب میں ادیب کی آزادی کا قائل ہوں تو اس لیے یہ کیسے کہہ سکتا ہوں کہ تم یہ نہ لکھو اور اور وہ نہ لکھو۔

شاعری کا مزاج ہر عہد میں پروپیگنڈے کے خلاف رہا ہے۔

شعر اس لئے برتر ہے کہ وہ زبان کا بہتر، زیادہ حساس اور نوکیلا استعمال کرتا ہے۔

ادب زندگی کا اظہار کرتا ہے اور زندگی کا ایک عمل ہے۔ اس کے لیے یہ اعلان کرنا ضروری نہیں کہ ادب کا تعلق زندگی سے ہے۔

شعر کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ زندگی سے اپنے تعلق یا اپنے انسان پن کو ثابت کرنے کے لیے سڑک پر جاکر جھنڈا اٹھائے اور نعرہ لگائے۔

تنقید کا مقصد معلومات میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ علم میں اضافہ کرنا ہے۔

ادیب کو کسی سیاسی یا غیر ادبی نظریے کا پابند نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایسی پابندی اظہار کی آزادی کی راہیں روک دیتی ہے۔

بے تکلف ہو جانے کے بعد میں بہت کم پردے کا قائل ہوں لیکن بے تکلف ہونے میں مجھے خاصی دیر لگتی ہے۔

اگر میری کوئی نسل ہے بھی اور وہ ’مسلم‘ یا ’عرب‘ نسل ہے، تو وہ میرے ہندوستانی عقائد اور محسوسات کے رنگوں میں رنگی ہوئی ہے۔ ہندوستان کے بغیر اور ہندوستان کے باہر میرا کوئی وجود نہیں۔

میرے گروپ میں صرف دو رکن ہیں، میں اور میری بیوی۔

جغرافیائی شعور در اصل تاریخی شعور کے بغیر مہلک ہو جاتا ہے۔

جب تعلیم کے نام پر خواندگی کی توسیع ہونے لگتی ہے تو معیار میں زبردست انحطاط پیدا ہوتا ہے۔

میں تخلیق کو تنقید سے افضل مانتا ہوں۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ تنقیدی تحریر کی زندگی کئی باتوں پر منحصر ہوتی ہے۔ ان میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تنقید اپنی جگہ پر جامد ہوتی ہے۔ اس کے معنی زمانے کے ساتھ بدلتے نہیں لیکن تخلیق کی نوعیت حر کی ہے، زمانے کے ساتھ اس کے معنی اور معنویت دونوں بدل سکتے ہیں، لہٰذا تنقید ایک محدود کارگذاری ہے، چاہے اس میں کتنی ہی چمک دمک کیوں نہ ہو اور چاہے اس کے بارے میں کتنے ہی جلسے کیوں نہ منعقد ہوں اور کتنے ہی بلند بانگ دعوے کیوں نہ کئے جائیں!

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے