Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sir Syed Ahmad Khan's Photo'

سر سید احمد خاں

1817 - 1898 | علی گڑہ, انڈیا

ممتاز دانشور ، محقق اور ماہر تعلیم ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی

ممتاز دانشور ، محقق اور ماہر تعلیم ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی

سر سید احمد خاں

مضمون 22

اقوال 10

جس کو عزت ہے اُس کو غیرت ہے، جس کو غیرت ہے اس کو عزت ہے۔

  • شیئر کیجیے

بے علمی مفلسی کی ماں ہے۔ جس قوم میں علم و ہنر نہیں رہتا وہاں مفلسی آتی ہے اور جب مفلسی آتی ہے تو ہزاروں جرموں کے سرزد ہونے کا باعث ہوتی ہے۔

(تقریر جلسۂ عظیم آباد پٹنہ، 26 مئی)

  • شیئر کیجیے

ہم لوگ آپس میں کسی کو ہندو، کسی کو مسلمان کہیں مگر غیر ملک میں ہم سب نیٹو (Native) یعنی ہندوستانی کہلائے جاتے ہیں۔ غیر ملک والے خدابخش اور گنگا رام دونوں کو ہندوستانی کہتے ہیں۔

(تقریر سر سید، جو انجمن اسلامیہ، امرتسر کے ایڈریس کے جواب میں 26 جنوری 1884ء کو کی گئی)

  • شیئر کیجیے

لہجہ: اس کو بھی تہذیب میں بڑا دخل ہے۔ اکھڑ لہجہ اس قسم کی آواز جس سے شبہ ہو کہ آدمی بولتے ہیں یا جانور لڑتے ہیں، ناشایستہ ہونے کی نشانی ہے۔

  • شیئر کیجیے

میں اپنی زبان سے وہ مراد لیتا ہوں جو کسی ملک میں اس طرح پر مستعمل ہو کہ ہر شخص اس کو سمجھتا ہو اور وہ اس میں بات چیت کرتا ہو۔ خواہ وہ اس ملک کی اصلی زبان ہو یا نہ ہو اور اسی زبان پر میں ورنیکلر کے لفظ کا استعمال کرتا ہوں۔

(تقریر بنارس، ۲۰ ستمبر 1867ء)

  • شیئر کیجیے

کتاب 231

متعلقہ بلاگ

 

"علی گڑہ" کے مزید مصنفین

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے