- کتاب فہرست 169078
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1570
طرززندگی13 طب364 تحریکات245 ناول3229 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی8
- اشاریہ5
- اشعار61
- دیوان1263
- دوہا54
- رزمیہ84
- شرح142
- گیت63
- غزل696
- ہائیکو10
- حمد29
- مزاحیہ35
- انتخاب1306
- کہہ مکرنی7
- کلیات606
- ماہیہ16
- مجموعہ3775
- مرثیہ304
- مثنوی603
- مسدس27
- نعت391
- نظم947
- دیگر28
- پہیلی14
- قصیدہ138
- قوالی8
- قطعہ49
- رباعی227
- مخمس18
- ریختی16
- باقیات24
- سلام25
- سہرا7
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی18
- ترجمہ79
- واسوخت23
سدرشن کے افسانے
گل خارستان
سیٹھ سلھکن داس سیالکوٹ کے ممتاز رؤسا میں سے تھے۔ سیالکوٹ اور گردو نواح میں ان کے نام کی بہت قدر تھی۔ سادہ کاغذ اٹھا کر بھیج دیتے۔ تو ہزاروں کا مال منگوا لیتے۔ ان کے باپ دادا نے بہت روپیہ کمایا تھا، اس باب میں سیٹھ صاحب خود بھی سمجھدار تھے۔ اس رویے میں
مزدور
’’یہ سماج کے سب سے مضبوط اور بے بس ستون ایک ایسے مزدور کی کہانی ہے، جو شب و روز خون پسینہ بہاکر کام کرتا ہے۔ مگر اس کی اتنی آمدنی بھی نہیں ہو پاتی کہ اپنے بچوں کو بھر پیٹ کھانا کھلا سکے یا اپنی بیمار بیوی کی دوا خرید سکے۔ وہ فیکٹری مالک سے بھی درخواست کرتا ہے، لیکن وہاں سے بھی اسے کوئی مدد نہیں ملتی۔‘‘
ایک امریکن لیڈی کی سرگزشت
یہ امریکہ کی ایک مشہور ایکٹریس کی کہانی ہے، جسے ایک ہندوستانی سے محبت ہو جاتی ہے۔ مگر جب اسے اس ہندوستانی کی اصلیت پتہ چلتی ہے تو اس کی پوری زندگی ہی بدل جاتی ہے۔ وہ اپنی ساری دولت ہندوستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کر دیتی ہے اور یہیں اپنی آخری سانسیں لیتی ہے۔
دلہن کی ڈائری
’’ایک ایسی نئی نویلی دلہن کی کہانی ہے، جو سسرال جانے کے بعد شروع شروع میں تو ہر کسی کی بہت تعریف کرتی ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے اسے ہر کسی میں کمیاں دکھائی دینے لگتی ہیں۔ حد تو تب ہو جاتی ہے جب وہ اپنے شوہر اور جیٹھانی پر شک کرنے لگتی ہے۔ لیکن جب اسے حقیقت کا پتہ چلتا ہے تو اپنا سر پیٹ لیتی ہے۔‘‘
قیدی
آزادی کے دیوانے ایک ایسے شخص کی کہانی ہے، جسے حکومت اس کی سہاگ رات کی سیج سے ہی گرفتار کر لاتی ہے۔ وہ جیل میں سلاخوں کے پیچھے بیٹھا ہوا ہے کہ تبھی ایک دوسرا شخص آکر کچھ شرطوں کے ساتھ اسے باہر نکالنے کی پیشکش کرتا ہے۔ لیکن وہ اس کی شرطوں سے انکار کر جیل میں رہنا ہی پسند کرتا ہے۔
آخری ذریعہ
’’یہ آزادی سے پہلے کے ایک تاجر کی کہانی ہے، جو انگریز افسروں کو خوش رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ ایک روز جب وہ گھر آتا ہے تو دیکھتا ہے کہ اس کی بیوی اپنے سارے ولایتی کپڑے نکال کر کانگریسیوں کو دے رہی ہے۔ وہ اسے ایسا کرنے سے روک دیتا ہے۔ اس کی اس کارروائی کا اس کی بیوی پر ایسا اثر ہوتا ہے کہ اس صدمے سے اس کی موت ہو جاتی ہے۔‘‘
نخل محبت
’’یہ ایک ایسے لاولد جوڑے کی کہانی ہے، جو ایک دوسرے کا سکھ دکھ بانٹتے ہوئے زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن ان کے دل میں اولاد نہ ہونے کا دکھ ہمیشہ ستاتا رہتا ہے۔ ایک روز اچانک ان کے آنگن میں ایک بیر کا پیڑ اگ آتا ہے اور وہ دونوں اس کو اپنے بچے کی طرح پالتے ہیں۔ درخت پر جب پھل آتا ہے تو وہ خود کھانے کے بجائے گاؤں میں بانٹتے رہتے ہیں۔ ایک بار جب وہ گاؤں ایک ٹھاکر کے یہاں بیر دینا بھول جاتے ہیں تو غصے میں آکر ٹھاکر اس بیر کے پیڑ کو کاٹ دیتا ہے۔‘‘
محبت کا گنہگار
یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے، جو حقیقی محبت کی بجائے لفظی محبت میں یقین کرتا ہے۔ وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے اور موقع بہ موقع جس کا اظہار بھی کرتا رہتا ہے۔ اس کی بیوی بھی اس سے بے پناہ محبت کرتی ہے مگر وہ اظہار کرنے سے جھجکتی ہے۔ وہ اسے بیوی کی بے اعتنا ئی سمجھتا ہے اور ادھر ادھر دل بہلانے لگتا ہے۔ بیوی کو جب اس کی ان حرکتوں کا پتہ چلتا ہے تو اسے اتنا دکھ ہوتا ہے کہ اس کی موت ہو جاتی ہے۔
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS
-
ادب اطفال1570
-