- کتاب فہرست 185588
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1922
طب883 تحریکات291 ناول4404 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1435
- دوہا64
- رزمیہ105
- شرح182
- گیت83
- غزل1118
- ہائیکو12
- حمد44
- مزاحیہ36
- انتخاب1547
- کہہ مکرنی6
- کلیات675
- ماہیہ19
- مجموعہ4872
- مرثیہ376
- مثنوی817
- مسدس57
- نعت537
- نظم1204
- دیگر68
- پہیلی16
- قصیدہ180
- قوالی19
- قطعہ60
- رباعی290
- مخمس17
- ریختی12
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی28
- ترجمہ73
- واسوخت26
تبسم فاطمہ کا تعارف
پیدائش : 01 Jul 1972 | آرہ, بہار
وفات : 01 Apr 2021 | دلی, انڈیا
رشتہ داروں : مشرف عالم ذوقی (شوہر)
تبسم فاطمہ ایک ہمہ جہت اور فعال شخصیت ہیں۔ شاعرہ افسانہ نگار،نقاد، صحافی، مترجم اور فلم ساز ہیں۔ نفسیات میں ایم اے کیا ہے۔ اردواور ہندی دونوں میں لکھتی رہی ہیں۔ اردو میں ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں: ’لیکن جزیرہ نہیں‘ ’ستاروں کی آخری منزل‘ ’سیاہ لباس‘ (کہانیوں کا مجموعے)۔ ’میں پناہ تلاش کرتی ہوں‘ ’ذرا دور چلنے کی حسرت رہی ہے‘ ’تمہارے خیال کی آخری دھوپ‘ (شعری مجموعے)۔ ’جرم‘ کے نام سےہندی میں افسانوی مجموعہ (2018( میں شاٰئع ہوا۔
اردو سے ہندی میں بیس سے زیادہ کتابوں کا ترجمہ کیا ہے۔ ایک طویل عرصے سے اردو کہانیوں کا ہندی ترجمہ اور ہندی کہانیوں کا اردو ترجمہ بھی کرتی رہی ہیں۔ ان کے تراجم نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے چترا مدگل کے ناول ’گلی گڈو‘ کا بھی اردو میں ترجمہ پیش کیا ہے۔ تبسم فاطمہ نظمیں لکھتی ہیں۔ لہذا انھیں نظموں کے ترجمے میں خصوصی دلچسپی ہے۔ پروین شاکر، سدرہ سحرعمران، سارا شگفتہ پر ہندی میں انکی کتابیں شایع ہو چکی ہیں۔
دوردرشن اور دوسرے چینلز کے لئے کئی بڑے ادبی پروگرام بنائے ہیں۔ پچاس سے زیادہ ادیبوں اور ان کی شخصیت پر فلمیں بنائیں۔ بلونت سنگھ، سہیل عظیم آبادی، مشرف عالم وقی کے ناولوں پر سیریل تیار بنائے۔ پچاس سے زیادہ دستاویزی فلمیں اور ڈاکو ڈرامے بنائے۔ ریڈیو کے لئے بھی کئی سیریز تیار کیں۔ بطور فری لانسر میڈیا کے لئے کام کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ایوارڈ: دہلی اکیڈمی/بہار اردو اکیڈمی کی طرف سے ادبیات پر ایوارڈ، ہیو مین رائٹس کا خصوصی ایوارڈ، 2018، بہار اکیڈمی کے ذریعہ بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مشہور فکشن نگار مشرف علی ذوقی کی شریک حیات ہیں۔موضوعات
join rekhta family!
-
ادب اطفال1922
-