- کتاب فہرست 180305
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
ڈرامہ916 تعلیم341 مضامين و خاكه1359 قصہ / داستان1567 صحت104 تاریخ3264طنز و مزاح592 صحافت200 زبان و ادب1624 خطوط726
طرز زندگی30 طب969 تحریکات268 ناول4263 سیاسی350 مذہبیات4763 تحقیق و تنقید6509افسانہ2664 خاکے/ قلمی چہرے232 سماجی مسائل109 تصوف2007نصابی کتاب424 ترجمہ4193خواتین کی تحریریں5755-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1247
- دوہا49
- رزمیہ100
- شرح181
- گیت63
- غزل1256
- ہائیکو11
- حمد57
- مزاحیہ31
- انتخاب1576
- کہہ مکرنی6
- کلیات571
- ماہیہ20
- مجموعہ4861
- مرثیہ387
- مثنوی737
- مسدس44
- نعت587
- نظم1200
- دیگر84
- پہیلی14
- قصیدہ177
- قوالی16
- قطعہ67
- رباعی263
- مخمس15
- ریختی12
- باقیات16
- سلام34
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ17
- تاریخ گوئی25
- ترجمہ74
- واسوخت24
طارق مرزا کا تعارف
آسٹریلیا میں مقیم ممتاز ادیب و محقق طارق محمود مرزا یکم جون 1961ء کو ضلع راولپنڈی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ 1977ء میں میٹرک کے بعد کراچی منتقل ہوئے جہاں مکینیکل انجینئرنگ میں ڈپلوما اور کراچی یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم اے امتیازی حیثیت سے مکمل کیا۔ چار برس سلطنتِ عُمان کی وزارتِ دفاع میں خدمات انجام دینے کے بعد 1994ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے اور سڈنی کو مستقل مسکن بنایا۔ وہاں آپ ادبی، صحافتی اور سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ کئی برس تک ایک کمیونٹی اخبار کے ایڈیٹر رہے اور آج کل نیو ساؤتھ ویلز لائبریری بلیک ٹاؤن میں اُردو کےلینگویج ایمبیسیڈر ہیں۔ آپ کے کالم ،افسانے،تحقیقی مضامین پاکستانی او ربین الاقوامی اخبارات و جرائد کی زینت بنتے رہتےہیں۔
کئی برسوں سے آپ علامہ اقبال کے فکر و فلسفے پر تحقیقی کام میں مصروف ہیں۔ آسٹریلیا میں آپ نے "اقبال اسٹڈی سرکل" کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے فکرِ اقبال کو فروغ دے رہےہیں۔ اقبال شناس کی حیثیت سے آپ متعدد قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کر چکے ہیں۔
آپ کے سفرنامے اپنے اسلوب و بیان کی وجہ سے ادبی دنیا میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ آپ محض راستوں اور مناظر کے بیان پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ تہذیب و ثقافت، روزمرہ زندگی، آرٹ اور عام انسانوں کی کہانیوں کو اس طرح جوڑتے ہیں کہ قاری کو ایک نئی اور زندہ دنیا میں لے جاتے ہیں۔
اب تک آپ کی چھ کتب منظرِ عام پر آچکی ہیں۔ خوشبو کا سفر، تلاش راہ، سفرِ عشق، دنیا رنگ رنگیلی، ملکوں ملکوں دیکھا چاند اور حیات و افکارِ اقبال۔ جبکہ نیا سفرنامہ، تین دیس ایک دل،اشاعت کے مراحل میں ہے۔
آپ کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں آپ کو اکیڈمی ادبیات پاکستان، پاک ٹی ہاؤس لاہور، اردو سوسائٹی آف آسٹریلیا، دریچہ اوسلو ناروے، اُردو انٹرنیشنل آف آسٹریلیا، پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا اور دی پائینئر کمیونٹی آرگنائزیشن آف کینیڈا سمیت متعدد اداروں کی جانب سے اعزازات دیے گئے۔ علاوہ ازیں مختلف جامعات میں آپ کی حیات و خدمات پر تحقیقی کام جاری ہے.مددگار لنک : | HamariWeb – Tariq Mahmood Mirza Articles | |
موضوعات
join rekhta family!
-
کارگزاریاں89
ادب اطفال1978
-
