Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مانو کی نو زندگیاں

ابن بہروز

مانو کی نو زندگیاں

ابن بہروز

MORE BYابن بہروز

    ایک دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔ اووہو اب یہ مت کہنا کہ یہ جملہ بہت پرانا ہے۔ پرانی چیزیں تو ہمیشہ قیمتی ہوتی ہیں۔ بالکل ایسے ہی جیسے ہماری مانو بلی کی زندگی۔ مانو بلی کی نو زندگیوں کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے۔ وہ گرمیوں کا ایک دن تھا۔ مانو بلی کی امی نے اسے نصیحت کی۔ ’’مانو! ہر بلی کے پاس نو زندگیاں ہوتی ہیں۔ اس لیے تم اپنی ہر زندگی کی قدر کرنا‘‘۔

    ’’نو زندگیاں!‘‘ مانو بلی نے حیرت سے پوچھا۔ اس نے نو زندگیوں کا تذکرہ پہلی بار سنا تھا۔

    ’’مطلب تم اسے موقع (چانس) کہہ سکتی ہو۔ یعنی تم آٹھ خطرات سےبچ جاؤگی لیکن نواں خطرہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے‘‘۔

    مانو بلی کی امی یہ بات کہہ کر چلی گئیں لیکن مانو کو شاید یہ باتیں سمجھ نہیں آئی تھیں۔ امی کے جانے کے بعد مانو نے کمرے میں شور شرابہ کر کے برتن الٹ پلٹ دیئے۔ برتنوں کی آواز سن کر گھر کا مالک مانو کی خبر لینے اٹھا۔ مانو نے مالک کے تیور دیکھے تو کھلی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ خوش قسمتی سے وہ درخت کی ایک شاخ میں الجھ گئی اور پھر اس نے آرام سے زمین پر قدم رکھ لیے۔ اس کی زندگی بال بال بچ گئی تھی۔ اس کے پاس آٹھ موقع رہ گئے تھے۔ مانو کی نظر اچانک ایک مینڈک پر پڑی۔ اس نےمینڈک پر چھلانگ لگائی لیکن مینڈک اس سے کہیں زیادہ پھرتیلا نکلا۔ مانو بلی مینڈک کو کھانے کے چکر میں پانی کے اندر گر کر ڈوبنے لگی۔ اس نے ایک پتھر کا سہارا لے کر اپنی جان بچا لی۔ اب اس کے پاس سات موقع رہ گئے تھے۔ اسے دودھ کا ایک جگ دکھائی دیا۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ بلی کو دودھ کتنا پسند ہے۔ دودھ پینے کے چکر میں اس کا سر جگ میں پھنس گیا۔ وہ زور زور سے چلانے لگی۔ اب اس کی زندگی اس کی ایک سہیلی بلی نے جگ کو توڑ کر بچائی۔ چھ زندگیاں ابھی باقی تھیں لیکن مانو بلی کو اب بھی احتیاط کا خیال نہ آیا اور اس نے ایک بڑی مچھلی کے سر کو کھانے کی ناکام کوشش کی۔ مچھلی کا کانٹا اس کے حلق میں اس بری طرح پھنسا کہ وہ تڑپنے لگی۔ بڑی مشکل سے قے کر کے اس نےکانٹا تھوک دیا۔ اس کے پاس پانچ مواقع رہ گئے تھے۔ مانو بلی احتیاط کے تمام اصولوں کو نظرانداز کر کے درخت کے نیچے اور سڑک کے کنارے بےفکری سے لیٹ گئی۔ اف یہ کیا۔ ڈبل روٹی لے جانے والی ایک گاڑی نے بڑی مشکل سے بریک لگا کر مانو کی جان بچائی۔ اب صرف چار زندگیاں باقی تھیں۔ مانو اب ایک باغ میں گئی جہاں اس نے غصے میں آکر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ باغ کا رکھوالا کتا اسے دیکھ رہا ہے۔ کتے نے مانو کی طرف چھلانگ لگائی۔ مانو بھاگ کر درخت پر چڑھ گئی۔ اب اس کے پاس تین مواقع رہ گئے تھے۔ درخت پر اس نے پرندوں کے گھونسلوں میں موجود انڈوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔ پرندوں نے جب اپنے انڈوں کا یہ حشر دیکھا تو طیش میں آکر مانو پر حملہ کردیا۔ مانو نے جان بچانے کے لئے نیچے چھلانگ لگا دی۔ اس کی زندگی کے دو مواقع رہ گئے لیکن مانو اس دفعہ ایک کچرادان میں گر گئی تھی۔ اس نے کچرادان سے نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔ ساری رات اسے آلو کے چھلکے اور خراب انڈوں کی بدبو میں گزارنی پڑی۔ اب مانو کو اپنی غلطی کا احساس ہو رہا تھا۔ اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

    ’’کاش! میں اپنی امی کی بات مان لیتی اور اپنی زندگی اچھے انداز سے گزارتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ مانو کے آنسوؤں کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کو رحم آیا اور اس نے مانو کی جان بچانے کے لئے خاکروب (کچرا اٹھانے والا) کو بھیج دیا۔ خاکروب نےکچرادان دریا کے کنارے خالی کر دیا۔سورج کی روشنی جب مانو بلی کی آنکھوں سےٹکرائی تو اسے ہوش آیا۔ اب اس کے پاس ایک موقع رہ گیا تھا۔ لیکن اب اس نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کو اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے نہیں گنوائےگی۔‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے