Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Musharraf Alam Zauqi's Photo'

مشرف عالم ذوقی

1962 - 2021 | دلی, انڈیا

معاصر اردو فکشن کے نمائندہ تخلیق کار

معاصر اردو فکشن کے نمائندہ تخلیق کار

مشرف عالم ذوقی کے اقوال

542
Favorite

باعتبار

یہ کائنات بے حد حسین ہے مگر ان کے لیے جو جینا جانتے ہیں۔

اردو زبان و ادب نے مجھے جینے کا سلیقہ سکھایا ہے۔

محبت میری کمزوری ہے، نشہ ہے۔

میں وہ شخص ہوں جس نے اپنی زندگی کا ہر دن ادب کی آغوش میں گزارا ہے۔

سچی خوشی ہمیشہ لکھنے سے ہوتی ہے۔ میں ہر نئی تخلیق پر بچوں کی طرح خوش ہو جاتا ہوں۔

سگریٹ اور چائے! میں ان دو بری عادتوں کا غلام ہوں۔

ادب میرے لیے زندگی سے زیادہ اہم ہے۔

مجھے ان لوگوں پر رشک آتا ہے جو صرف نئے نئے کردار ہی نہیں گڑھتے بلکہ اپنے کرداروں کے بارے میں اس طرح کی باتیں کرتے ہیں جیسے وہ محض فرضی کردار نہ ہوں بلکہ چلتے پھرتے آدمی ہوں، زندہ مخلوق ہوں۔

میں پیدائشی ادیب ہوں، ادب کے علاوہ کچھ اور سوچ بھی نہیں سکتا۔

بیوی سے بڑی نائیکہ یا ہیروئن کوئی نہیں ہے۔ پھر آپ دوسری عورتوں کے سامنے تو رومانی ہو سکتے ہیں بیوی کے سامنے کیوں نہیں؟!

میں منزلوں کی پرواہ نہیں کرتا، میری ہر تخلیق میرے لیے ایک نئی منزل ہے۔

انعام و اعزاز مجھے خوش نہیں کرتے اور نہ اس بارے میں میں سوچتا ہوں اور نہ ہی مجھے ان کی ضرورت ہے۔

Recitation

بولیے