Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Noman Badr's Photo'

نعمان بدر

1991 | قصور, پاکستان

نعمان بدر کے اشعار

88
Favorite

باعتبار

غول کے غول مرے صحن میں آ بیٹھتے ہیں

یہ پرندے مجھے ہجرت نہیں کرنے دیتے

میں کاٹا جاؤں گا سب کو عزیز ہوتے ہوئے

سڑک کے بیچ میں آیا ہوا درخت ہوں میں

تمہارے ساتھ اک دنیا کھڑی ہے

ہمارے ساتھ تو ہم بھی نہیں ہیں

ہمارے بعد بھی تم قہقہے لگاتے ہو

تمہارے بعد تو ہم بات بھی نہیں کرتے

ہم کو خوشیاں بھی اداسی کے لفافے میں ملیں

ہم سا بد بخت زمانے میں نہیں ہے کوئی

مجھ پہ کھلتا نہ کبھی لفظ محبت میں نے

ماں کو دیکھا تو سمجھ آئی محبت کیا ہے

میں کہ محروم تھا آواز کی رعنائی سے

تم جو آئے ہو تو احساس بھی سن سکتا ہوں

زیب دیتا ہے اسے اتنا تغافل مجھ سے

وہ کہیں اور بھی مصروف وفا ہے شاید

لفظ احساس کو تصویر نہیں کر سکتے

عشق دنیا کی زبانوں سے بڑا ہے شاید

یہ لمحہ جس میں ہم آج چھپ کر گلے ملے ہیں

اگر مقدر نہیں ملا تو سزا بنے گا

Recitation

بولیے