شکایت ہے بہت لیکن گلا اچھا نہیں لگتا
شکایت ہے بہت لیکن گلا اچھا نہیں لگتا
دلوں کی بات ہے کم حوصلہ اچھا نہیں لگتا
نمی آنکھوں میں سوز دل کا عنوان تکلم ہے
مگر خاموش اشکوں کا صلہ اچھا نہیں لگتا
ادھر آنا نہ جانا ہی ادھر گم کردہ راہی ہے
تذبذب کا مجھے یہ مرحلہ اچھا نہیں لگتا
مسرت اور غم دونوں کی کوئی حد ضروری ہے
کسی بھی ایک شے کا سلسلہ اچھا نہیں لگتا
برا لگتا ہے ہم کو اک تناسب کا بگڑ جانا
کچھ ایسے لوگ ہیں جن کو بھلا اچھا نہیں لگتا
عتیقؔ ایسا بھی جینا کوئی جینا ہے بھلا آخر
نہ ہووے جس میں جوش و ولولہ اچھا نہیں لگتا
- کتاب : Hare-o-Nawa (Pg. 96)
- Author : Ateeq Asar
- مطبع : Mohd Brothers (2004)
- اشاعت : 2004
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.