Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یوں بھی ترا احسان ہے آنے کے لیے آ

طالب باغپتی

یوں بھی ترا احسان ہے آنے کے لیے آ

طالب باغپتی

MORE BYطالب باغپتی

    دلچسپ معلومات

    یہ غزل رسالہ عالمگیر میں 1943میں شائع ہوئی ۔اس غزل کے تیسرے چوتھے اور پانچویں شعر مہدی حسن نے فراز کی غزل میں شامل کر لیا ۔آل انڈیا ریڈیو سے یہ اشعار سن کر طالب باغپتی نے اپنے دوست برنی صاحب کو ایک خط لکھ کے بتایا کہ یہ ان کے اشعار ہیں جو 1943 میں عالمگیر اور خیام میں شائع ہو چکے ہیں ۔

    یوں بھی ترا احسان ہے آنے کے لیے آ

    اے دوست کسی روز نہ جانے کے لیے آ

    ہر چند نہیں شوق کو یارائے تماشا

    خود کو نہ سہی مجھ کو دکھانے کے لیے آ

    یہ عمر، یہ برسات، یہ بھیگی ہوئی راتیں

    ان راتوں کو افسانہ بنانے کے لیے آ

    جیسے تجھے آتے ہیں نہ آنے کے بہانے

    ایسے ہی بہانے سے نہ جانے کے لیے آ

    مانا کہ محبت کا چھپانا ہے محبت

    چپکے سے کسی روز جتانے کے لیے آ

    تقدیر بھی مجبور ہے، تدبیر بھی مجبور

    اس کہنہ عقیدے کو مٹانے کے لیے آ

    عارض پہ شفق، دامن مژگاں میں ستارے

    یوں عشق کی توقیر بڑھانے کے لیے آ

    طالبؔ کو یہ کیا علم، کرم ہے کہ ستم ہے

    جانے کے لیے روٹھ، منانے کے لیے آ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے