aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شفیق الرحمان

ناشر : کتاب والا، دہلی

سن اشاعت : 1994

زبان : Urdu

موضوعات : طنز و مزاح, افسانہ

ذیلی زمرہ جات : نثر

صفحات : 205

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 81-85738-27-0

معاون : ریختہ

شگوفے

کتاب: تعارف

ڈاکٹر شفیق الرحمن کا شمار ترقی پسند افسانہ نگاروں میں ہوتا ہےکیونکہ آپ نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز اس وقت کیا جب ترقی پسند تحریک اپنے شباب پر تھی ۔۱۹۴۱ء میں کرنیں کے عنوان سے پہلا افسانوی مجموعہ منظر عام پر آیا اور بہت جلد آپ نے مقوبلیت کی تمام منزلیں طے کرلیں۔شفیق الرحمٰن کے افسانوں کا خاص وصف یہی ہے کہ طرز اور اندازِ بیان سے ان کی شخصیت کا انکشاف ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے افسانوں میں بہ یک وقت شوخی و ظرافت کے پہلو بھی نظر آتے ہیں تو رومان کی ہلکی پھلکی دنیا بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔شفیق الرحمن نے اپنے افسانوں میں کسانوں اور مزدوروں پر بات کرنے کے بجائے اعلی متسوط گھرانوں کے موضوعات اور مسائل کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے کیونکہ ان کا تعلق بھی ایسے ہی گھرانے سے تھا۔شگوفے شفیق الرحمٰن کا مقبول ترین افسانوی مجموعہ ہے جو ۱۹۴۳ء میں پہلی بار شائع ہوا۔اس مجموعے میں کل گیارہ افسانے ہیں۔شفیق الرحمٰن کے بیشتر افسانوں میں تین یا چار ہی کردار نظر آتے ہیں اور انہیں کے درمیان پوری کہانی گھومتی ہوئی نظر آتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ڈاکٹر شفیق الرحمن 9 نومبر 1920 کو کلانور (مشرقی پنجاب،بھارت) میں پیدا ہوئے۔ شفیق الرحمن کے والد کا نام عبدالرحمن تھا۔ انہوں نے ایم بی بی ایس (پنجاب) ڈی پی ایچ (اڈنبرا۔ برطانیہ) ڈی ٹی ایم اینڈ ایچ (لندن) فیلو آف فریشنز اینڈ سرجنز (پاکستان) سے حاصل کیں، 1942 میں پنجاب یونیورسٹی کنگ ایڈورڈ کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔آزادی کے بعد پاکستان آرمی کی طرف سے ایڈنبرا اور لندن یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے بھیج دیا گیا ۔ دو برس انگلینڈ میں قیام کے دوران انہوں نے ڈی پی ایچ کے ڈپلومہ کورس مکمل کیے،زمانہ طالب علمی کے دوران کنگ ایڈورڈ کالج لاہور کےادبی مجلہ کے ایڈیٹر رہے۔ یہ زمانہ 1941 سے 1942 تک کےعرصہ پر محیط ہے۔ لڑکپن اور جوانی میں سیر و سیاحت، کرکٹ باکسنگ اور تیراکی میں جنون کی حد تک دلچسپی رہی جبکہ کارٹون نگاری، مصوری اور فوٹوگرافی کے خبط اس کےعلاوہ تھے۔1942 میں ساڑھے اکیس برس کی عمر میں ایم بی بی ایس کرنے کے بعد میو ہسپتال لاہور میں چند ماہ ہاوس سرجن رہے اور اسی سال انڈین میڈیکل سروس میں چلے گئے۔ دوسری جنگ عظیم میں مختلف محاذوں پر ملازمت کرنے اور کئی ممالک کی سیر کرنے کا موقع ملا۔ 1947 میں قیام پاکستان کے بعد آپ کو بری سے بحری فوج میں منتقل کر دیا گیا جہاں سے ستمبر 1979 میں سرجن ریرایڈمرل کی رینک سے بطور ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ریٹائر ہوئے۔دسمبر 1980 میں آپ کو اکادمی ادبیات پاکستان کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا جہاں سے مدت ملازمت کے ختم ہونے پر راولپنڈی میں ریٹائرڈ زندگی گزاری۔ شفیق الرحمن کےفن اور شخصیت پر یوسف ساجد کےتحقیقی کام کو ایم ۔فل۔ کی سند جامعہ عثمانیہ حیدر آباد (ہند) نے تفویض کی ہے۔شفیق الرحمن نے ریٹائر زندگی (فارغ خدمت) کےآخری کئی سال گوشہ نشینی میں گزارے۔ ان کے تین بیٹے تھے۔ سب سےبڑا بیٹا بینک میں ملازم رہا جبکہ درمیان والے نے خود کُشی کر لی تھی۔ چھوٹے بیٹے کی آنکھ میں پچھلے حصے میں بندوق کا چھرہ لگ گیا تھا جس سے ان کی آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی۔ شفیق الرحمن 19 مارچ 2000 کو اپنےمالک حقیقی سےجا ملے۔

شفیق الرحمن مزاجاً ایک رومانوی افسانہ نگار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے پہلے افسانوی مجموعے کرنیں کا دیباچہ حجاب امتیاز علی نے لکھا۔ اس مجموعہ میں اُس عہد کےناآسودہ ذہن کی تسکین کے تمام مطلوبہ اجزا ہیں، دراز قدر خوبصورت ہیرو جو حسِ مزاح بھی رکھتا ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں ہے۔ اسی طرح اُس کی نسائی ہمزاد جو داستانوں سے نکل کر افسانے کی دنیا میں آئی تھی ، اگر دونوں کے وصال کے بیچ میں کوئی اڑچن نکل آئے تو پھر یا رقیب وسعت قلب سے کام لیتا ہے اور یا پھر ہیرو یا ہیروئن اپنی اداس یادوں کے ذریعے اس محرومی کو عمر کا سرمایہ بنا لیتی ہے۔

’’میں نے ایک ٹوٹے ہوئے دل کی صدا سنی تھی ۔۔۔۔ ایسے شخص کی زبانی جس کی تمناؤں کے کھنڈر پر میں نے اپنی امیدوں کےمحل کی بنیاد رکھنی چاہی ۔ چنانچہ صبح تک میں نے فیصلہ کر لیا کہ میرا چلا جانا ہی بہتر ہے‘‘(گرمی کی چھٹیاں ؛ کرنیں ص104)

’’اس کےقدم لڑکھڑا رہے تھے۔ ایسا لگتا تھا جیسے کوئی بچھڑی ہوئی بے چین روح سکون کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹک رہی ہے‘‘(وسعت ؛ کرنیں ص: 151)

دوسرے مجموعے شگوفے میں بھی کرداروں کی دل برداشتگی اور پھر بکھرنے کے حوالے سے بڑا جذباتی مگر مقبول پیرائیہ اظہار ہے۔ البتہ اس مجموعے کے ایک افسانے، ساڑھے چھ میں شفیق الرحمن کا وہ کردار ’’شیطان‘‘ متعارف ہوتا ہے جو بعد میں ان کے افسانوں اور مزاحیہ مضامین کا مستقل کردار بن گیا۔ یہی نہیں بلکہ اس مجموعہ ’’شیطان‘‘ کے نام سے اسی کردار کے بارے میں ایک افسانہ بھی شامل ہے۔ یہ دونوں مجموعےایک برس کے وقفے کے ساتھ ہی شائع ہوئے تھے اس لیے اسلوب میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہے۔

اتفاق سے تیسرا مجموعہ مدو جزر بھی دوسرے مجموعہ کی اشاعت کے ایک برس بعد شائع ہوا مگر اس میں مدوجزر کے نام کا ہی افسانہ ایک ایسے تخلیق کار سے متعارف کرواتا ہے جو صرف انشاپردازی اور رومانوی فارمولے کے بل پر ہی افسانہ نہیں لکھ رہا بلکہ اب اس کی توجہ کرداروں کے داخلی تلاطم پر بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ فطرت پس منظر کے طور پر استعمال نہیں ہوتی بلکہ ایک دم ساز کے طور پر آتی ہے اور زندگی کے بارے میں بعض فلسفیانہ خیالات بھی محسوسات کے راستے پروان چڑھتے ہیں۔

چوتھا مجموعہ ’’پچھتاوے‘‘ بھی قیام پاکستان سے پہلے شائع ہوا، اس میں عمومی اسلوب رومانی ہے، مگر اب کرداروں کے پس منظر میں صرف مناظر فطرت نہیں بلکہ اجتماعی زندگی کی جھلکیاں بھی دکھائی دیتی ہیں۔ اور یہ تو ’’لہریں‘‘ کی اشاعت کے ساتھ ہی محسوس ہوا تھا کہ اب رومان کے بطن سے ایک ایسا مزاح نگار بھی طلوع ہو رہا ہے جسے بعد میں شاید ایک مزاح نگار کے طور پر زیادہ بڑا حوالہ بننا تھا۔ خاص طور پر اس میں شامل اُن کا افسانہ ’’زیادتی‘‘ مزاحیہ رنگ لیے ہوئے ہے۔

"دجلہ" ان کا طویل مختصرافسانہ ہے، جس سے انھیں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ، دوسرے یہ افسانہ سی ایس ایس کے نصاب میں شامل ہوگیا، چنانچہ پاکستان کی مقتدر کلاس میں شمولیت کے لیے بھی کسی بھی مہذب شخص کے لیے اس افسانے کے بارے میں گفتگو کرنا لازمی ہو گیا۔ حالانکہ قراۃ العین حیدر اور محمود نظامی کی تحریروں کے سائے میں اس کی الگ سی شناخت آسان نہیں۔
======
[تصانیف]
=====
کرنیں(افسانے)

شگوفے(افسانے)

لہریں(افسانے)

مدوجزر(افسانے)

پرواز(افسانے)

پچھتاوے(افسانے)

حماقتیں (افسانے)

مزید حماقتیں (افسانے)

دجلہ (ناولٹ)

جنگ اورغذا (معاشیات)

نئے شگوفے(افسانوں کا انتخاب)

معاشرہ اور ذہنی صحت (ترجمہ از ایلزبتھ ایم ڈاج)

میرا نام ارام ہے(ولیم سرویان کے ناول کا ترجمہ)

انسانی تماشا (ولیم سرویان کے ناول کا ترجمہ)

آپ کا آپریشن (جراحی کتابچہ کا ترجمہ)

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے