aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاہ عبد الحکیم حاکم لاہوری 1700 ء میں ہندوستان کے شہر سنبھل میں پیدا ہوئے تھے ، ان کا زمانہ ہندوستان کی تباہی اور خستہ حالی کا زمانہ تھا، زیر نظر کتاب حکیم لاہوری کے احوال و کوائف اور ان کی خدمات پر مشمتل ہے ، اس کتاب کو ڈاکٹر ارشاد اللہ انصاری نے بھاگلپور یونیورسٹی میں تحقیقی مقالہ کے لئے لکھا تھا ، اور ان کو 1985 میں اس مقالہ پر پی ایچ ڈی کی ڈکری تفویض ہوئی تھی، اس کتاب میں حاکم لاہوری کے زمانے میں ہندوستان کے سیاسی و ادبی حالات،حاکم لاہوری تاریخ وتذکروں کی روشنی میں، حاکم لاہوری کے بارے میں دوسروں کے تاثرات،احوالِ زندگی، شخصیت تصانیف و تالیف، شاعری، تذکرہ نگاری، ان کے معاصرین اور ان کے شاگردوں کا تذکرہ کیا گیاہے، مختصر یہ کہ یہ کتاب شاہ عبد الحکیم حاکم پر لکھی گئی ایک جامع سوانح حیات ہے۔