aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عنایت اللہ التمش ایک تاریخی ناول نگار ہیں جن کے مقاصد میں دینی و اخلاقی قدروں کا فروغ ایک اہم مقصدتھا۔انھوں نے اُردو ادب کے قارئین کو اسلام کی عظیم تاریخ سے متعارف کرایا ۔ اسلامی تاریخ کو متعارف کرانے کے اس متبرک و معزز کام میں وہ اپنی کہانیوں کا مواد جمع کرنے کے لیے جگہ جگہ گھومے اور مستند ذرائع سے جانکاری حاصل کرکے اُسے صفحہ قرطاس پر بکھیر دیا۔زیر نظر کتاب عنایت اللہ التمش کا لکھا ہوا مشہور ناول ہے جو کہ اندلس کے مردان حر کی ولولہ انگیز اور دل خوش کہانی ہے ۔اس کہانی میں اندلس کے تاریخ کے تناظر میں سچے واقعات کو دل چسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے ،اس داستان کو پڑھ کر قاری کو اندلس کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS