کچھ ایسے شاعر ہوتے ہیں جو نوجوانوں اور دوشیزاؤں کے دل میں بس جاتے ہیں کیونکہ ان کی شاعری میں ان کے دل کے لیے حسین غذا ملتی ہے۔ ایک زمانہ تھا جب مجاز کے دیوانوں کی کمی نہ تھی پھر ایک لمبے عرصہ تک فراز کو آنکھوں میں بسائے رہے اور اب وصی شاہ ایک ایسے شاعر ہیں جن کی شاعری پروفائل اور مسیج کی دنیا میں بے شمار پڑھی گئی ۔ ان کی شاعری کو لے کر ان گنت وال پیپر تیا ر کیے گئے ۔ موصوف کی شناخت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک کامیاب فرد کے طور پر بھی ہے ۔ ان کی مشہور نظموں میں سے کاش میں تمارے ہاتھ کا کنگن ہوتا ،پاگل لڑکی ،سمندر میں اتر تا ہوں تو آنکھیں بھیک جاتی ہیں جیسی کئی نظمیں ہیں ۔ ان کی شاعری کو پڑھتے ہوئے رومانی کیفیت کے ساتھ ایک عاشق نامر اد کا مکمل خاکہ بھی سامنے آجاتا ہے ۔ اس شعری مجموعہ میں بھی اکثر مقامات پر آب کو امیجری کی عمدہ مثال دیکھنے کو ملے گی ، بلکہ کہیں کہیں چلتی پھرتی تصویر بھی نظر آتی ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS