aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید سبط علی صبا کی شخیت میں سادگی کی ساتھ ساتھ ایک اکھڑپن بھی نظر آتا ہے اور کم وبیش یہی وصف ان کی شاعری میں بھی دیکھی جاتی ہے۔ ان کے مجموعہ کلام 'ابر سنگ' کی شاعری میں روزمرہ کے تجربے اور اخلاقی ناقدری پر ان کی جھنجھلاہٹ کو شدت کے ساتھ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
نام سید سبط علی اور تخلص صبا تھا۔ ۱۱؍نومبر ۱۹۳۵ء کو کوٹلی لوہاراں ،ضلع سیالکوٹ میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم رڑکی(بھارت) اور سیالکوٹ سے حاصل کی۔ پاکستان آرمی میں ۱۹۵۳ء سے ۱۹۶۰ء تک ملازم رہے۔ ۱۹۶۵ء کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر دفاعی خدمات انجام دیں۔ بعدازاں اپنی عمر کے آخری دنوں تک پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، واہ کینٹ میں ملازم رہے۔ ۱۴؍ مئی ۱۹۸۰ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا ۔ ان کے انتقال کے بعد ’’طشت مراد‘‘ کے نام سے ان کا شعری مجموعہ ۱۹۸۶ء میں چھپا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:306
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS