زیر نظر کتاب اردو شاعری کے آخری دو تاجدار یعنی امیر مینائی اور داغ دہلوی کی غزلیات کا انتخاب ہے ۔اس انتخاب میں جہاں ہم کو داغ اور امیر مینائی کے اشعار تقابلی انداز میں پڑھنے کو ملیں گے وہیں دبستان لکھنؤ اور دبستان دہلی کے درمیان پائے جانے والے بنیادی فرق کو بھی سمجھنے کا موقع ملیگا ، کیوں کہ اس انتخاب میں دونوں دبستان کے ایک ایک مایہ ناز شاعر کا منتخب کلام پیش کیا گیا ہے، ایک طرف امیر مینائی ہیں جن کا تعلق دبستان لکھنؤ سے تھا،جن کی غزل مختلف رنگوں اور خوشبوؤں کے پھولوں کا اک حسیں گلدستہ ہے تو دوسری طرف داغ دہلوی جو دبستان دہلی سے ہیں اور جو اردو زبان کے بادشاہ ہیں۔ جن کے کلام میں زبان کا چٹخارا، سلاست، صفائی، سحرآفرینی، رنگینی، شوخی اورچلبلاہٹ بلا کی پائی جاتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS