aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "باغ خیال اکبر" حضرت شاہ اکبر داناپوری، اکبر وارثی میرٹھی اور اکبر شاہجہان پوری کے کلام کا مجموعہ ہے، جس کی غزلوں میں جذب و مستی کی کیفیت کے علاوہ ملک و قوم کے مسائل پر بھی خامہ فرسائی کی گئی ہے۔ غزلوں میں بلا کی سلاست و روانی ہے۔ چوں کہ آپ حضرات کا تعلق ایک ایسے صوفی خانوادوں سے تھا جو تصوف کے ساتھ ساتھ شعرو شاعری کا بھی دلدادہ تھا۔ اسی مناسبت اور وراثت کے چلتے آپ کا ذہنی میلان بھی شعرو شاعری کی طرف ہوا۔ اور اسی لئے آپ کی شاعری میں تصوف کی نمایا جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔