Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ظفر علی خاں

ناشر : اردو اکیڈیمی پنجاب، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

سن اشاعت : 1937

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 844

معاون : راجہ محمودآباد لائبریری، محمودآباد

بہارستان
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"بہارستان" ظفر علی خان کےاشعار کا خوبصورت گلدستہ ہے، جس میں زیادہ تر مذہبی نظمیں،حمد و نعت ہے۔ اس میں غزلوں کو بھی عنوان دیا گیا ہے۔ ہر عنوان کے تحت شاعر اشعار کو نظم کرتا ہے۔ شاعر نے عناوین کےتحت اشعار کو مرتب کیا ہے اور اس کے ضمن میں ایک دو یا اس سے زاید غزلیں نظم کی ہیں۔ پورا کلام مذہبی اشعار پر مبنی ہے اور اس میں جا بجا عناوین کو جگہ دی گئی ہے۔ شاعر نے اپنے اشعار پر کچھ اس طرح عناوین کو چسپا کیا ہے۔ آوازہ حق، دعا، مقام حیرت، لیس کمثلہ شی، وسعت آرزو، میدان عرفات میں مناجات، کلام اللہ، اشعار نعت، فریاد بحضور سرور کونین، رحمۃ للعالمین، جشن میلاد نبی وغیرہ۔ اس لئے مذہبیات کی رو سے مطالعہ کے شوقین حضرات کو اس طرٖ ف ضرور متوجہ ہونا چاہئے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ظفر علی خان کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں ۔ وہ شاعر بھی تھے ،مدیر بھی اور آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے والے ایک سرگرم سیاسی کارکن بھی ۔ ان کی پیدائش 1873  میں قصبہ کوٹ مرتا ضلع سیالکوٹ میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم کرم آباد میں ہی حاصل کی اور اس کے بعد اینگلو محمڈن کالج علی گڑھ میں زیر تعلیم رہے ۔

مولانا ظفر علی خاں اس وقت کے مشہور روزنامے ’’ زمیندار‘‘ کے مدیر رہے ، اس اخبار نے اپنے وقت میں سیاسی ، سماجی اور تہذیبی مسائل ومعاملات کی عکاسی اور سماج کے ایک بڑے طبقے میں ان مسائل کے حوالے سے رائے سازی میں اہم کردار ادا کیا ۔ مولانا کا سیاسی مسلک گاندھی جی کی عدم تشدد کی حکمت عملی سے بہت مختلف تھا ، وہ برطانوی حکمرانوں سے براہ راست ٹکراؤ میں یقین رکھتے تھے ۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں گورنر پنجاب سرمائیکل اوڈوائر کے دور میں انھیں پانچ سال کی قید بامشقت بھی برداشت کرنی پڑی ۔ خلافت تحریک سے بھی مولانا کی وابستگی بہت مظبوط تھی ۔

مولانا کی شاعری بھی ان کی اسی سیاسی اور سماجی جدوجہد کا ایک ذریعہ رہی ان کی نظموں کے موضوعات ان کے وقت کی اتھل پتھل کے ارد گرد گھومتے ہیں ۔ ان کی بیشتر نظمیں وقتی تقاضوں کے پیش نظر تخلیق کی گئی ہیں ۔

27   نومبر 1956 کو لاہور میں ان کا انتقال ہوا ۔ 


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے