aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر محمد علوی کی نظموں کا مجموعہ "چوتھا آسمان" ہے۔ جس میں ان کی چھوٹی بڑی تقریبا ستر نظمیں شامل ہیں۔ جو موضوع کی جدت اور بیان کی تاثیر کے باعث دلچسپ اور یاد گار ہیں۔ محمد علوی کے یہاں موضوع اور اسلوب کے تجربوں کا خاص رجحان نظر آتا ہے جو چاروں طرف کی خبر رکھتا ہے، ان کی نظموں میں احساس کی ندرت اور تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ اس مجموعہ میں "چوتھا آسمان، گرمی، ایک شام باغ میں، کتبہ، بندگھر اور چڑیا، التجا، ایک نظم، میزبان ساحل، جانوروں سے معذرت کے ساتھ، ہمزاد، روٹی، اڑان، تنہائی، شور، انتظار اور بھی وغیرہ نظمیں شامل ہیں۔ ان نظموں میں عہد جدید کی عکاسی صاف طور پر نظر آتی ہے۔ انھوں نے اپنی نظموں میں اس دور کے پیدا شدہ مسائل کو پیش کیا ہے اورایک تخلیق کار ہونے کا فرض بھی ادا کیاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS