aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب کا دیوان ان دواوین میں سے ایک ہے جسے سب سے زیادہ طباعت کا شرف حاصل ہے ۔ اور غالب وہ شاعر ہے جسے ادبی دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا رہا ہے ۔ غالب کی شاعری فارسی سے شروع ہوکر اردو پر ختم ہوتی ہے ۔ غالب کی شاعری میں مضامیں کا جو تنوع ہے کسی اور کے یہاں کم ہی نظر آتا ہے ۔ ان کی شاعری اعلی فکری شاعری کا نمونہ ہے ۔ غالب آج بھی لوگوں کو زبان زد ہے اور درمیان تکلم بات بات پر غالب کے مصرعے ہمیں انہیں بھولنے نہیں دیتے ۔ یہ دیوان ان کی اردو شاعری پر مشتمل دیوان ہے جس میں ان کی شاعری کی جلوہ سامانی نظر آتی ہے۔ زیر نظر دیوان کو مالک رام نے مرتب کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS