Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

شناخت: کلاسکی شاعر، ادیب، خطاط، ماہرِ بدیع و بیان اور ممتاز معلم

منشی دیبی پرشاد سحر بدایونی اردو زبان کے ان باکمال اہلِ قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے شاعری، نثر، خطاطی اور تعلیم و تدریس کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

سحر بدایونی کی پیدائش 24 دسمبر، 1840ء کو بدایوں، اتر پردیش میں ہرئی۔ ان کے والد منشی چنی لال اخگر خود بھی صاحبِ ذوق تھے، اسی لیے سحر بدایونی کو ابتدائی دور ہی میں علم و ادب کا ماحول میسر آیا۔ آپ کے آباء و اجداد کا تعلق بانگرمئو (قصبہ سندیلہ) سے تھا۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے محکمۂ تعلیم میں ملازمت اختیار کی اور اپنی صلاحیتوں کے بل پر ترقی کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر مدارس کے عہدے تک پہنچے۔ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ دہلی اور لکھنؤ جیسے علمی و ادبی مراکز میں گزرا، جہاں ان کی علمی بصیرت اور ادبی ذوق کو مزید جلا ملی۔

سحر بدایونی کو کم عمری ہی سے شاعری کا شوق تھا اور اپنے والد سے اصلاح حاصل کرتے رہے۔ وہ خوش نویسی (خطاطی) میں یگانۂ روزگار تھے اور زود گوئی میں بھی خاص شہرت رکھتے تھے۔ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد بھی انہوں نے علمی و تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وہ طلبہ کو نہ صرف ادب کی تعلیم دیتے بلکہ فنِ خطاطی بھی سکھاتے تھے۔

تصنیف و تالیف کے میدان میں بھی انہوں نے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی اہم کتابوں میں محیط المساحت، مرآۃ العلوم، خلاصۃ المنطق، دستور العمل مال، معیار الاملا، رسالہ قیافہ، معیار البلاغت اور ارژنگ چین شامل ہیں۔ خاص طور پر معیار البلاغت علمِ بدیع و بیان میں ایک مستند کتاب سمجھی جاتی ہے، جبکہ ارژنگ چین خطاطی کے اصولوں پر ایک اہم تصنیف ہے۔ اس کے علاوہ ان کے دو شعری مجموعے (دیوان) بھی دستیاب ہیں، جن میں سحر سامری قابلِ ذکر ہے۔

سحر بدایونی نے اپنی ہمہ جہت صلاحیتوں کے ذریعے اردو ادب، تعلیم اور فنِ خطاطی کو نمایاں فروغ دیا۔ ان کی بیشتر کتابیں مطبع منشی نول کشور سے شائع ہوئیں۔

 

وفات: 1902ء میں آپ کا انتقال ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے