Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : خالد احمد

ناشر : نامعلوم تنظیم

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 242

معاون : خالد احمد

دراز پلکوں کے سائے سائے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

خالد احمد کا شمار ان شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے غزل کو نئے رجحانات سے آشنا کیا۔ ان جیسے شعرا نے ترقی پسندی کو ایک نیا مفہوم دیا۔ ان کی شاعری براہ راست ابلاغ کی شاعری ہے۔ خالد احمد 5 جون 1944ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان چلے گئے۔ انہوں نے 1957ء میں مسلم ماڈل ہائی سکول لاہور سے میٹرک کیا اور پھر دیال سنگھ کالج سے بی ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ فزکس میں ماسٹر ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے واپڈا میں انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ وہ اسی محکمے سے ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔
وہ روزنامہ’’ امروز‘‘ میں ’’لمحہ لمحہ‘‘ کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے۔ وہ ادبی جریدے ’’فنون‘‘ سے بھی وابستہ رہے۔ انہوں نے ڈرامے بھی لکھے اور کالم نگاری بھی کی لیکن انہیں شہرت اپنی خوبصورت شاعری کی وجہ سے ہی ملی۔

وہ ایک علمی اور ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے اور خدیجہ مستور ، ہاجرہ مسرور اور توصیف احمد خان کے بھائی تھے۔ احمد ندیم قاسمی ان کے خاندانی دوست تھے اور خالد احمد ، قاسمی صاحب سے بہت متاثر تھے، جس کا رنگ ان کی شاعری میں دکھائی دیتا ہے۔ خالد گذشتہ نے کئی برس  ماہنامہ بیاض شائع کرتے رہے۔

ان کی کتابوں میں ’’دراز پلکوں کے سائے سائے، ایک مٹھی ہوا، پہلی صدا پرندے کی، ہتھیلیوں پر چراغ، تشبیب، جدید تر پاکستانی ادب، نم گرفتہ اور کاجل گھر‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈرامے ریڈیو اور ٹیلیویژن کیلئے نغمات بھی تحریر کیئے۔ وہ باقاعدگی کے ساتھ شہر میں ہونے والی تمام ادبی محافل میں بھی شرکت کیا کرتے تھے۔ خالد احمد کی علمی و ادبی خدمات پر انہیں بے شمار ایوارڈز کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان نے تمغہء حسنِ کارگردگی سے بھی نوازا تھا۔ خالد احمد 19 مارچ 2013 کو پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے