مصنف : محمد اسحاق بھٹی

ناشر : محمد اشرف ڈار

سن اشاعت : 1974

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تذکرہ, اسلامیات

صفحات : 352

معاون : جامعہ ہمدردہلی

فقہائے ہند

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب "فقہائے ہند" برعظیم پاک و ہند کے فقہائے کرام کے تعارف و تذکرے پر مبنی ہے۔ جو پاکستان کے معروف عالم دین مورخ اہل حدیث محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب کی تصنیف ہے، جو متعدد جلدوں پر مشتمل ہے۔ مولف موصوف نے اس کی متعدد جلدوں پر مشتمل کتاب میں پہلے صرف ہندوستان کے فقہاء کرام کا تفصیلی تعارف کروایا ہے اور پھر پاکستان بن جانے کے بعد پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے فقہاء کرام کی سیرت وسوانح کو تفصیل سے بیا ن کیا ہے۔ پہلی سات جلدوں کا نام "فقہاء ہند" جبکہ آخری تین جلدوں کا نام "فقہاء پاک وہند" رکھا گیا ہے،اور یہ ایک ہی کتاب کی دس جلدیں اور ایک ہی سلسلے کی دس کڑیاں ہیں۔ فقہائے ہند کی جلد اول میں پہلی صدی ہجری سے آٹھویں صدی ہجری تک کے فقہائے کرام کا تذکرہ ہے۔ دوسری جلد میں نویں صدی ہجری کے فقہائے کرام کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تیسری جلد میں دسویں صدی ہجری۔ چوتھی جلد کے دو حصے ہیں، پہلے حصہ میں گیارھویں صدی ہجری جبکہ دوسرے حصے میں بھی اسی صدی کے سلسلے کو مزید کیا گیا ہے۔ پانچویں جلد کے بھی دو حصے ہیں، دونوں حصوں میں بارھویں صدی ہجری کے فقہائے کرام کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

قارئین کی پسند

اگر آپ دوسرے قارئین کی دلچسپیوں میں تجسس رکھتے ہیں، تو ریختہ کے قارئین کی پسندیدہ

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

GET YOUR FREE PASS
بولیے