مولانا کوثر نیازی بلند پایہ شاعر ہونے کے علاوہ ایک بہترین نعت گو بھی تھے۔ مولانا کو جن موضوعات سے زیادہ شغف تھا۔ اس میں فلسفہ، تاریخ، مذہب اور سیاست خاص طور پر شامل ہے۔ مولانا کوثر نیازی بحیثیت غزل گو بھی ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب مولانا کوثر نیازی کا شعری مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں نعتیہ کلام کو پیش کیا گیا ہے ، دوسرے حصے میں ان کی غزلیں شامل ہیں ، جبکہ تیسرے حصے میں چند نظمیں شامل ہیں۔ اس مجموعہ کی غزلوں میں ان کے زمانے کے ماحول کی بے اعتنائی، بے اعتمادی، تغیر پذیری اور احساس محرومی کا رنگ نمایاں ہے۔ اس مجموعہ کو انھوں نے آپ بیتی سے تعبیر کیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS