Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد کلیم ضیا

ناشر : محمد کلیم ضیا

سن اشاعت : 2004

زبان : Urdu

صفحات : 127

معاون : ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

مولانا حبیب الرحمن اعظمی: حیات اور علمی خدمات
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

کلیم ضیا نثرنگار بھی ہیں اور شاعر بھی۔ ان کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ’’ناسور‘‘ 1997ء میں شائع ہوا۔ انہوں نے بچوں کے لئے بھی کہانیاں لکھی ہیں۔ ’’لالچی بیرا‘‘ اور ’’کھچڑی‘‘ بچوں کی کہانیوں پر مشتمل دو مجموعے بالترتیب 2002 ء اور 2010ء میں شائع ہو چکے ہیں۔ اسی طرح موصوف تخلیق عمل کے ساتھ تحقیق و تنقید سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا پی۔ایچ۔ڈی کا مقالہ ’’حضرت شاہ غلام حسین چشتی ایلچپوری، حیات و خدمات‘‘ 2001ء میں منظر عام پر آیا۔ ان کے تنقیدی و تحقیقی مضامین کا مجموعہ ’’نقطۂ نظر‘‘ بھی شائع ہوچکا ہے۔ کلیم ضیا کی پیدائش گوکہ ودربھ کے شہر ملکاپور میں ہوئی مگر ان کی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی میں گذرا۔ وہ ہنوز ممبئی میں ہی مقیم ہیں۔ ممبئی کے ماحول میں ان کے ادبی و شعری ذوق کو جلا ملی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ادب کے مختلف اصناف پر خوب لکھتے ہیں۔ ان کا ایک شعری مجموعہ ’’پس آئینہ‘‘ کے نام سے 2003ء میں اشاعت پذیر ہوا۔

کلیم ضیا کو مکمل جدید لہجے کا شاعر نہیں کہا جاسکتا وہ روایتی انداز میں شعر کہتے ہیں چونکہ دورجدید کے پروردہ ہیں اس لئے غیر شعوری طور پر ان کی فکر اور سوچ پر جدید لہجہ چھا جاتا ہے۔

کلیم ضیا کا ذریعۂ معاش(ملازمت) ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو، گورنمنٹ آف مہاراشٹر اسماعیل یوسف کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس ممبئی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے