aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "رسوم دہلی" سید احمد دہلوی (مؤلف فرہنگ آصفیہ) کی تصنیف کردہ کتاب ہے۔ انسانی زندگی کا ہر عہد کسی نہ کسی رسم کا پابند ہوتا ہے۔ چنانچہ اس کتاب میں دہلی کے رسم و رواج کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں درج تمام رسومات مصنف کے مشاہدے پر مبنی ہیں۔ اس کتاب میں دہلی کی لغوی، تاریخی اور سماجی زندگی ساسیں لے رہی ہے۔ اس کتاب کو خلیق انجم مرتب کیا ہے مرتب نے اپنے مقدمہ میں کتاب و صاحب کتاب کے تعلق سے مکمل خاکہ پیش کیا ہے۔ کتاب کی شروعات مصنف کے تمہید سے ہوتی ہے اور آخر میں چند اوراق اسی کتاب کا فرہنگ ہے جو "فرہنگ رسوم دہلی" سے موسوم ہے جسے سید یوسف بخاری نے ترتیب دیا ہے۔ مجموعی طور پر 71عنوان پر مشتمل یہ کتاب نوادرات میں شامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets