Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سعید عارفی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : کیشو پرکاشن، الہ آباد

مقام اشاعت : بہرائج, انڈیا

سن اشاعت : 2000

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : نظم

صفحات : 129

معاون : بزم صدف انٹرنیشنل

شهر بے چراغ میں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

ڈاکٹر سعیدؔ عارفی بلیا کے رہنے والے تھے اور دبستان جگرؔمرادآبادی کے مشہور شاعر عارفؔ عباسی کے صاحب زادے تھے۔آپ کا پورا نام سعیدالظفرعباسی تھا ۔آپ کی ولادت یکم ؍جولائی 1949ء کو بلیا میں ہوئی۔ آپ نے الہ آباد یونیورسٹی سے بی ۔اے ، ایم۔ اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی تھی کچھ عرصہ تک مرادآبادکے ایک کالج میں تدریسی خدمات انجام دیں پھروہاں سے بہرائچ کے سب سے قدیم اور بڑے ڈگری کالج کسان ڈگری کالج بہرائچ میں آپ کا بطور استاد تقرر ہو ا ۔آپ وہاں کے شعبۂ اردو کے سربراہ بھی رہے۔آپ کی اہلیہ نے تارا گرلس کالج بہرائچ میں تدریسی خدمات انجام دیں اور وہاں سے رٹائرڈ ہوئی۔
آپ اہل خانہ کے ساتھ وہیں الہ آباد اپنی اہلیہ کے گھر پر تھے وہیں 24؍جولائی 2002ء کوآپ کا انتقال ہو گیا۔انتقال سے کچھ ہی پہلے آپ نے عید گاہ روڈ بہرائچ میں ایک شاندار مکان تعمیر کیا اور اور اس میں ایک ذاتی کتب خانہ بھی قائم کیا جن میں نایاب کتابیں موجود ہیں۔آپ کے دو بیٹے ہیں فراز عباسی اور صہیب عباسی۔فراز صاحب مسقط میں اور صہیب بھائی بہرائچ میں رہتے ہیں۔ 

”ڈاکٹر سعید ؔ عارفی صاحب نئے معاشرے کے مسائل جدید پیرایۂ اظہار اور نئے انداز،اچھی تشبیہات،نئے استعاروں،نئی علامتوں کے ساتھ نظم کرتے ہیں۔آپ کے یہاں نئی فکر اور اظہار خیال میں ندرت ہے۔“
آپ کی نظموں کا ایک مجموعہ’’ شہربے چراغ میں‘‘ ۲۰۰۰ءمیں الہٰ آباد سے شائع ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے