چھلکائیں جام
دلچسپ معلومات
میرے ہمدم میرے دوست فلم : 1968 سال: محمد رفیع گلوکار : لکشمی کانت پیارے لال موسیقار : شرمیلا ٹیگور، دھرمیندر، ممتاز اداکار :
چھلکائیں جام
آئیے آپ کی آنکھوں کے نام ہونٹوں کے نام
پھول جیسے تن پہ جلوے یہ رنگ و بو کے
آج جام مئے اٹھے ان ہونٹوں کو چھو کے
لچکائیے شاخ بدن مہکائیے زلفوں کی شام
چھلکائیں جام
آپ ہی کا نام لے کر پی ہے سبھی نے
آپ پر دھڑک رہے ہیں پیالوں کے سینے
یہاں اجنبی کوئی نہیں یہ ہے آپ کی محفل تمام
چھلکائیں جام
کون ہر کسی کی بانہیں بانہوں میں ڈال لے
جو نظر نشہ پلائے وہ ہی سنبھال لے
دنیا کو ہو اوروں کی دھن ہم کو تو ہے ساقی سے کام
چھلکائیں جام
آئیے آپ کی آنکھوں کے نام ہونٹوں کے نام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.