دنیا والوں سے دور جلنے والوں سے دور
دلچسپ معلومات
فلم : اجالا سال: 1959 گلوکار : لتا منگیشکر، مکیش موسیقار : شنکر جےکشن اداکار : شمی کپور ، مالا سنہا
دنیا والوں سے دور جلنے والوں سے دور
آ جا آ جا چلیں کہیں دور کہیں دور کہیں دور
وہ پیار کا جہاں ہے ہر دل پہ مہرباں ہے
کچھ اور وہ زمیں ہے کچھ اور آسماں ہے
نہ ظلم کا نشاں ہے نہ غم کی داستاں ہے
ہر کوئی جس کو سمجھے وہ پیار کی زباں ہے
دنیا والوں سے دور جلنے والوں سے دور
الفت کی راگنی میں مستانی بے خودی میں
کھو جائیں گے یہ دو دل کھوئی سی چاندنی میں
پھر کیا کرے گی دنیا جل جل مرے گی دنیا
تاروں میں دو ستارے دیکھا کرے گی دنیا
دنیا والوں سے دور جلنے والوں سے دور
ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خود کو بنا سنبھالے
نکلیں گے ہم جدھر سے ہو جائیں گے اجالے
چندا کہے گا ہنس کر سینے پہ ہاتھ رکھ کر
وہ جا رہے ہیں دیکھو دو پیار کرنے والے
دنیا والوں سے دور جلنے والوں سے دور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.