Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہمیں جب سے محبت ہو گئی ہے

جاوید اختر

ہمیں جب سے محبت ہو گئی ہے

جاوید اختر

MORE BYجاوید اختر

    دلچسپ معلومات

    بارڈر فلم : جاوید اختر نغمہ نگار: سنی دیول،جیکی شراف،سنیل شیٹی،اکشے کھنہ اداکار : الکا یاگنک،سونو نگم گلوکار : انو ملک موسیقار : 1997 سال :

    ہمیں جب سے محبت ہو گئی ہے

    یہ دنیا خوبصورت ہو گئی ہے

    ہیں لپٹے دھند میں دل کش نظارے

    ندی خاموش ہے چپ ہیں کنارے

    ہے ایک چھوٹی سی کشتی اور ہم ہیں

    چلے جاتے ہیں لہروں کے سہارے

    سہانی اپنی سنگت ہو گئی ہے

    یہ دنیا خوبصورت

    میں کھیتوں میں بنی پگڈنڈیوں پر

    تمہارا ہاتھ تھامے چل رہا ہوں

    ہے پگھلا شام کے سورج کا سونا

    مگر میں صرف تم کو دیکھتا ہوں

    عجب اس دل کی حالت ہو گئی ہے

    یہ دنیا خوبصورت

    فضاؤں میں نئی اک روشنی ہے

    ہواؤں میں عجب سی تازگی ہے

    تم اس وادی میں مجھ سے مل رہی ہو

    زمیں لگتا ہے جیسے گا رہی ہے

    نئی رت کی مہورت ہو گئی ہے

    یہ دنیا خوبصورت

    یہ سارے لوگ بالکل بے خبر ہیں

    میں دل ہی دل میں سپنے بن رہی ہوں

    نگاہیں جو تمہاری کہہ رہی ہیں

    میں ان آنکھوں سے وہ سب سن رہی ہوں

    انوکھی اپنی چاہت ہو گئی ہے

    یہ دنیا خوبصورت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے