میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے
دلچسپ معلومات
اجازت فلم : 1987 سال : آشا بھوسلے گلوکار : آر ڈی برمن موسیقار : ریکھا، نصیر الدین شاہ،انورادھا پٹیل اداکار :
میرا کچھ سامان تمہارے پاس پڑا ہے
او ساون کے کچھ بھیگے بھیگے دن رکھے ہیں
اور مرے اک خط میں لپٹی رات پڑی ہے
وہ رات بجھا دو میرا وہ سامان لوٹا دو
میرا کچھ سامان
پت جھڑ ہے کچھ ہے نا
او پت جھڑ میں کچھ پتوں کے گرنے کی آہٹ
کانوں میں اک بار پہن کے لوٹ آئی تھی
پت جھڑ کی وہ شاخ ابھی تک کانپ رہی ہے
وہ شاخ گرا دو میرا وہ سامان لوٹا دو
ایک اکیلی چھتری میں جب آدھے آدھے بھیگ رہے تھے
آدھے سوکھے آدھے گیلے سکھا تو میں لے آئی تھی
گیلا من شاید بستر کے پاس پڑا ہو
وہ بھجوا دو میرا وہ سامان لوٹا دو
ایک سو سولہ چاند کی راتیں ایک تمہارے کاندھے کا تل
گیلی مہندی کی خوشبو جھوٹ موٹ کے شکوہ کچھ
جھوٹ موٹ کے وعدے بھی سب یاد کرا دوں
سب بھجوا دو میرا وہ سامان لوٹا دو
ایک اجازت دے دو بس جب اس کو دفناؤں گی
میں بھی وہیں سو جاؤں گی
میں بھی وہیں سو جاؤں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.