Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نردھن کا گھر لوٹنے والو لوٹ لو دل کا پیار

شکیل بدایونی

نردھن کا گھر لوٹنے والو لوٹ لو دل کا پیار

شکیل بدایونی

MORE BYشکیل بدایونی

    دلچسپ معلومات

    بیجو باؤرا فلم : 1952 سال: محمد رفیع گلوکار : نوشاد موسیقار : مینا کماری، بھارت بھوشن اداکار :

    نردھن کا گھر لوٹنے والو لوٹ لو دل کا پیار

    پیار وہ دھن ہے جس کے آگے سب دھن ہے بے کار

    انسان بنو کر لو بھلائی کا کوئی کام

    دنیا سے چلے جاؤ گے رہ جائے گا بس نام

    اس باغ میں سورج بھی نکلتا ہے لیے غم

    پھولوں کی ہنسی دیکھ کے رو دیتی ہے شبنم

    کچھ دیر کی خوشیاں ہیں تو کچھ دیر کا ماتم

    کس نیند میں ہو جاگو ذرا سوچ لو انجام

    انسان بنو

    لاکھوں یہاں شان اپنی دکھاتے ہوئے آئے

    دم بھر کے لیے ناچ گئے دھوپ میں سائے

    وہ بھول گئے تھے کہ یہ دنیا ہے سرائے

    آتا ہے کوئی صبح تو جاتا ہے کوئی شام

    انسان بنو

    کیوں تم نے لگائے ہیں یہاں ظلم کے ڈیرے

    دھن ساتھ نہ جائے گا بنے کیوں ہو لٹیرے

    پیتے ہو غریبوں کا لہو شام سویرے

    خود پاپ کرو نام ہو شیطان کا بدنام

    انسان بنو انسان بنو کر لو بھلائی کا کوئی کام

    دنیا سے چلے جاؤ گے رہ جائے گا بس نام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے