ٹوٹ کے ہم دونوں میں جو بچا وہ کم سا ہے
دلچسپ معلومات
تھپڑ فلم : 2020 سال : راگھو چیتنیا گلوکار : انوراگ سیکیا موسیقار : تاپسی پنوں اداکار :
ٹوٹ کے ہم دونوں میں جو بچا وہ کم سا ہے
ایک ٹکڑا دھوپ کا اندر اندر نم سا ہے
اک دھاگے میں ہیں الجھے یوں کہ بنتے بنتے کھل گئے
ہم تھے لکھے دیوار پہ بارش ہوئی اور دھل گئے
ٹوٹ کے ہم دونوں میں جو بچا وہ کم سا ہے
ایک ٹکڑا دھوپ کا اندر اندر نم سا ہے
ٹوٹے پھوٹے خوابوں کی ہائے دنیا میں رہنا کیا
جھوٹے موٹھے وعدوں کی ہائے لہروں میں بہنا کیا
ہو دل نے دل میں ٹھانا ہے
خود کو پھر سے پانا ہے
دل کے ہی ساتھ میں جانا ہے
ٹوٹ کے ہم دونوں میں جو بچا وہ کم سا ہے
ایک ٹکڑا دھوپ کا اندر اندر نم سا ہے
سوچو ذرا کیا تھے ہم ہائے کیا سے کیا ہو گئے
ہجر والی راتوں کی ہائے قبروں میں سو گئے
ہو تم ہمارے جتنے تھے
سچ کہو کیا اتنے تھے
جانے دو مت کہو کتنے تھے
راستہ ہم دونوں میں جو بچا وہ کم سا ہے
ایک ٹکڑا دھوپ کا اندر اندر نم سا ہے
ٹوٹ کے ہم دونوں میں جو بچا وہ کم سا ہے
ایک ٹکڑا دھوپ کا اندر اندر نم سا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.