وفا کے نام پہ کتنے گناہ ہوتے ہیں
دلچسپ معلومات
فلم : دھول کا پھول سال : 1959 گلوکار : محمد رفیع موسیقار : این دتا اداکار : راجندر کمار، مالا سنہا
وفا کے نام پہ کتنے گناہ ہوتے ہیں
یہ ان سے پوچھے کوئی جو تباہ ہوتے ہیں
دامن میں داغ لگا بیٹھے
ہم پیار میں دھوکہ کھا بیٹھے
چھوٹی سی بھول جوانی کی جو تم کو یاد نہ آئے گی
اس بھول کے طعنے دے دے کر دنیا ہم کو تڑپائے گی
اٹھتے ہی نظر جھک جائے گی آج ایسی ٹھوکر کھا بیٹھے
ہم پیار میں دھوکہ کھا بیٹھے
چاہت کے لیے جو رسموں کو ٹھکرا کے گزرنے والے تھے
جو ساتھ ہی جینے والے تھے اور ساتھ ہی مرنے والے تھے
طوفاں کے حوالے کر کے ہمیں خود دور کنارے جا بیٹھے
ہم پیار میں دھوکہ کھا بیٹھے
لو آج مری مجبور وفا بدنام کہانی بننے لگی
جو پریم نشانی پائی تھی وہ پاپ نشانی بننے لگی
دکھ دے کے ہمیں جیون بھر کا وہ سکھ کی سیج سجا بیٹھے
ہم پیار میں دھوکہ کھا بیٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.