Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گیت

MORE BYرفیعہ شبنم عابدی

    ساجن تم بن نیر بہاؤں

    پل بھر کو بھی چین نہ پاؤں

    رات اندھیر بیرن دنیا

    کوئی نہیں دکھیارن کا

    تارے جیسے جھوٹے موتی

    پھیکا لاگے چاند گگن کا

    روؤں تڑپوں اور رہ جاؤں

    ساجن تم بن نیر بہاؤں

    پھول بنے انگارے پریتم

    ڈوب گئے ہیں تارے پریتم

    آشا کے جو جال بنے تھے

    ٹوٹ گئے ہیں سارے پریتم

    کیسے من کو دھیر بندھاؤں

    ساجن تم بن نیر بہاؤں

    پیپل سونا برگد سونا

    مرجھایا ہے چمپا گیندا

    کب سے ہے بے رنگ ہتھیلی

    سوکھ گیا مہندی کا بوٹا

    کس کے لئے کنگنا کھنکاؤں

    ساجن تم بن نیر بہاؤں

    پنچھی بن بن بول رہے ہیں

    وش کانوں میں گھول رہے ہیں

    من درپن ویران پڑا ہے

    نین کے موتی رول رہے ہیں

    کیوں کر الجھی لٹ سلجھاؤں

    ساجن تم بن نیر بہاؤں

    گڑ میٹھا نہ املی کھٹی

    پھیکی پھیکی کھیر اور پوری

    ٹوٹ گیا ساون میں جھولا

    ٹھنڈی ہولی کالی دوالی

    کب تک بارہ ماسہ گاؤں

    ساجن تم بن نیر بہاؤں

    مأخذ:

    شاعر (Pg. 39)

      • ناشر: ناظر نعمان صدیقی
      • سن اشاعت: 2010

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے