آباد میں رہوں گا اجڑنے کے بعد بھی
آباد میں رہوں گا اجڑنے کے بعد بھی
تم سے ملوں گا مل کے بچھڑنے کے بعد بھی
کچھ بت نئے ضرور تراشے گئے مگر
میں کیا کسی سے کم ہوں بگڑنے کے بعد بھی
تم سے کبھی کہا ہے کہ تم صرف میری ہو
میں نے تمہارا ہاتھ پکڑنے کے بعد بھی
اتنی سی بات پر بھی کوئی چھوڑتا ہے گھر
دنیا میں ہوں میں دنیا سے لڑنے کے بعد بھی
میں ساتھ دے رہا ہوں یہ احسان ہے مرا
تم سے تعلقات بگڑنے کے بعد بھی
رنگت پہ اس کی بھاری ہیں رخسار آپ کے
مکھن میں زعفران کے پڑنے کے بعد بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.