آدمی کو خاک نے پیدا کیا
خاک کے ساتھ آدمی نے کیا کیا
رحم کے قابل نہیں تھا آدمی
آسماں نے جو کیا تھوڑا کیا
سوچ لوں کیا سوچنا ہے کیا نہیں
سوچنے والا یہی سوچا کیا
ایک دنیا مجھ سے تھی روٹھی ہوئی
تو نے بھی ٹھکرا دیا اچھا کیا
کون تھا میرے سوائے صحن میں
وہ مجھے چھپ چھپ کے کیوں دیکھا کیا
پہلے سب سے مشورت کی بیٹھ کر
اور اس کے بعد جو چاہا کیا
وہ بہت سیدھا سہی لیکن شعورؔ
میرے ساتھ اس نے بڑا دھوکا کیا
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 28)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.