آہٹیں آ رھی ہیں سینے سے
اب مرض بڑھ گیا قرینے سے
ختم ہوتا ہے اب سمندر بھی
اب اتر جائیے سفینے سے
اب سراپا نشے میں رہتے ہیں
ہم کو روکا گیا تھا پینے سے
ہم معانی تلاش کرتے ہیں
ان کو مطلب ہے صرف جینے سے
جس میں ہم پر بہار آئی تھی
اب بھی ڈرتے ہیں اس مہینے سے
اس نے اتنا کرید کر دیکھا
ہم چمکنے لگے نگینے سے
اپنے وقتوں میں گمشدہ تھے ہم
ہم کو ڈھونڈھا گیا دفینے سے
- کتاب : روشنی جاری کرو (Pg. 39)
- Author : منیش شکلا
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.