آنکھوں کے آسماں سے اتر کر زمیں پہ تھے
آنکھوں کے آسماں سے اتر کر زمیں پہ تھے
کل شب ستارے سارے ہماری جبیں پہ تھے
تم سے تمام عمر کی دوری کے اس طرف
چپکے کھڑے ہوئے تھے پہ ہم بھی وہیں پہ تھے
قریہ بہ قریہ ہم کو تری بو لیے پھری
تھے صبح کو کہیں پہ تو شب کو کہیں پہ تھے
جو تھا یہاں وہ خواب کے دریا کے پار تھا
اور ہم سوار کشتیٔ قلب حزیں پہ تھے
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 115)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.