Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آتے ہیں اور تصویر ہو جاتے ہیں خواب

آفتاب حسین

آتے ہیں اور تصویر ہو جاتے ہیں خواب

آفتاب حسین

MORE BYآفتاب حسین

    آتے ہیں اور تصویر ہو جاتے ہیں خواب

    خوابوں میں ہی تعبیر ہو جاتے ہیں خواب

    کھلتے ہیں آنکھوں میں گلابوں کی طرح

    اور دل میں جا کر تیر ہو جاتے ہیں خواب

    اس خواب کو آنکھوں میں ہی ڈھانپے رکھو

    کھلنے سے بے توقیر ہو جاتے ہیں خواب

    زنجیر کرتا ہے کوئی منظر مجھے

    پھر دفعتاً زنجیر ہو جاتے ہیں خواب

    اس راہ پر دنیا کی اس شہراہ پر

    ہم سے کئی دلگیر ہو جاتے ہیں خواب

    چلتا ہوں لیکن نیند کے نرغے میں ہوں

    لکھتا نہیں تحریر ہو جاتے ہیں خواب

    کھلتی ہیں جب آنکھیں تو دکھتا کچھ نہیں

    سب آفتاب اور میرؔ ہو جاتے ہیں خواب

    مأخذ :
    • کتاب : محبت جب نہیں ہوگی (Pg. 72)
    • Author : آفتاب حسین
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
    • اشاعت : 2nd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے