آواز کی وساطت سے روشنی کو پہنچوں
آواز کی وساطت سے روشنی کو پہنچوں
میں سوچتا ہوں شاید یوں شاعری کو پہنچوں
اس پھول کو نہاروں اور دیر تک نہاروں
شاید اسی بہانے میں تازگی کو پہنچوں
کہسار سے اترتے جھرنوں کا حال ہے وہ
ایسے میں سوچتا ہوں میں کب ندی کو پہنچوں
آوارگیٔ کامل کو ہو گیا میں حاصل
اب جس بھی راستے سے آؤں تجھی کو پہنچوں
وہ راہ جس میں کوئی منزل کبھی نہ آئے
آوارگی میں کیسے اس گمرہی کو پہنچوں
اسباب روشنی کے گم ہو گئے ہیں ثانیؔ
ممکن ہے اب یہیں سے میں روشنی کو پہنچوں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 48)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.