اب بھنور ہے یا کنارا ہے خدا جانتا ہے
اب بھنور ہے یا کنارا ہے خدا جانتا ہے
بس مجھے تیرا سہارا ہے خدا جانتا ہے
یہ الگ بات کہ خوش باش نظر آتے ہیں
ورنہ جو حال ہمارا ہے خدا جانتا ہے
اپنی تنہائیوں سے ڈر کے کئی بار تجھے
جس طرح میں نے پکارا ہے خدا جانتا ہے
وہ بھی اس ترک تعلق پہ ہے خوش اور ادھر
ہم نے بھی بوجھ اتارا ہے خدا جانتا ہے
یعنی اب دن میں بھی تارے وہ دکھاتا ہے مجھے
جو مری آنکھ کا تارا ہے خدا جانتا ہے
وہ پلٹ کر کبھی دیکھے گا مری سمت ضرور
مجھ کو اس وہم نے مارا ہے خدا جانتا ہے
تیرا ہر درد ستم تیری عنایت مانیؔ
تیرا ہر زخم گوارا ہے خدا جانتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.