اب تو آ جاؤ ذرا مجھ کو منانے یارو
اب تو آ جاؤ ذرا مجھ کو منانے یارو
ہو گئے روٹھے ہوئے تم کو زمانے یارو
ان غموں نے بھی مرا ساتھ نہیں چھوڑا ہے
یہ خوشی آئی تو بس مجھ کو رلانے یارو
اس دفعہ جانے وہ اب کیسی قیامت لائے
آج آیا ہے وہ پھر وعدہ نبھانے یارو
لوگ جیتیں ہیں بھلا کیسے جہاں میں ہنس کر
موت آج آئی ہے یہ مجھ کو بتانے یارو
دوستی عشق ہو یہ دل ہی فقط ٹوٹتا ہے
کون پھر جاتا ہے اب دل کو لگانے یارو
میں گلہ غیروں سے کرتا بھی تو کیسے کرتا
تم بھی تو آئے تھے مجھ کو ہی گرانے یارو
باہیں پھیلا دو یا پھر کوئی سزا دو مجھ کو
میں تو آیا ہوں گلے تم کو لگانے یارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.