اب تو حیرت بھی نہیں ہوتی ہے ایسے کیسے
اب تو حیرت بھی نہیں ہوتی ہے ایسے کیسے
یہ محبت بھی دکھاتی ہے نظارے کیسے
ایک دنیا ہے جو رہ رہ کے رجھاتی ہے مگر
جس نے دیکھا ہو تجھے اور کو دیکھے کیسے
کس نے پوچھا ہے سبب یاد نہیں کرنے کا
آپ تو اتنا بتائیں ہمیں بھولے کیسے
میں بڑی دیر سے آئینہ تکے جاتا ہوں
تم کو بھی لوگ پسند آتے ہیں کیسے کیسے
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 112)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.