اب وہ پہلی سی ملاقات میں لذت بھی نہیں
اب وہ پہلی سی ملاقات میں لذت بھی نہیں
اور ایسا بھی نہیں ان سے محبت بھی نہیں
پھر ابھر جاؤں گا اک روز کسی گوشے سے
دوستو مجھ کو سہاروں کی ضرورت بھی نہیں
رونق گلشن ہستی کا عجب عالم ہے
پھول کہلاتے ہیں وہ جن میں صباحت بھی نہیں
آج مشہور زمانہ ہیں دلوں میں جن کے
آدمی کے لیے تھوڑی سی محبت بھی نہیں
میرے احساس کو جو ضرب لگائے صابرؔ
ایسی شہرت کی مرے فن کو ضرورت بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.