Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ابھی جھگڑنا ابھی منانا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

شاد فدائی دہلوی

ابھی جھگڑنا ابھی منانا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

شاد فدائی دہلوی

MORE BYشاد فدائی دہلوی

    ابھی جھگڑنا ابھی منانا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    جہاں كا احساس کچھ تو ہوتا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    اٹھا نہ اب ہاتھ اے مسیحا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    ہوا نہ تجھ سے مرا مداوا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    جو تھے پیمبر مسرتوں کے جو روشنی سب کو بانٹتے تھے

    انہی کے گھر میں ہے اب اندھیرا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    کبھی زبانوں پہ ہے لڑائی کبھی عقیدوں پہ ہاتھا پائی

    یہ حال ہے گھر میں بھائیوں کا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    کہیں نہ انگلی اٹھے جہاں کی ملو نہ دل سے ہمیں گوارہ

    مگر تعلق نہ توڑ دینا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    بنی ہے میری نظر سوالی جواب بھی تم نظر سے دینا

    یہ سوچ کر اپنے لب ہلانا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    میں جانتا ہوں میں مانتا ہوں کسی سے دکھ بانٹنا ہے اچھا

    سوال تو ہے مری انا کا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    بتاؤ اے شادؔ راز کیا ہے یہ بہکی بہکی تمہاری باتیں

    یہ سرپھروں جیسا بڑبڑانا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے