ادیبوں شاعروں سے یاریوں میں
رہے مصروف ہم بیکاریوں میں
کھلا کرتے تھے کیا کیا بیل بوٹے
دلوں کی کیاریوں پھلواریوں میں
بڑا لطف آ رہا ہے زندگی کا
ہمیں دن رات کی بیزاریوں میں
گئے تو ہم بھی تھے لیکن انہوں نے
نہیں رکھا ہمیں درباریوں میں
بھلا پینے سے بجھتی ہے کہیں پیاس
ہوئے بس خوار ہم مے خواریوں میں
دوائیں بے اثر ہوتی ہیں ثابت
محبت ہے بری بیماریوں میں
شعورؔ اپنی صفائی مت کرو پیش
رہو مشغول بد کرداریوں میں
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 146)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.